نئی دہلی۔ گردے کے عارضے میں مبتلا وزیر خارجہ سشما سوراج نے کل اس وقت
جذباتی ٹوئیٹ کیا کہ ۔۔۔۔ گردے کا کوئی مذہب نہیں ہوتا جب انہیں مجیب
انصاری اور دوسرے کئی مسلمانوں نے گردے کی پشکش کی۔ مجیب نے ٹوئیٹ کیا کہ ۔۔۔آپ میری ماں کی طرح ہیں۔۔۔میں اپنا گردہ آپ کو دینا چاہتا
ہوں۔۔۔اللہ آپ کو سلامت رکھے مجیب نے یہ بھی ٹوئیٹ کیا کہ وہ یوپی
کا رہنے والا اور بی ایس پی کا حامی ہے۔
محترمہ سوراج کو اور بھی کئی مسلمانوں نے گردے کی پیش کش کی ہے۔ انہوں نے
مجیب کےٹوئیٹ کے بعد اپنے جوابی ٹوئیٹ میں کہا کہ شکریہ میرے بھائیو،
مجھے یقین ہے کہ گردے پر کسی مذہب کی چھاپ نہیں ہوتی۔۔۔ نعمت علی شیخ اور جان شاہ نے بھی محترمہ شسما [64] کو گردے کی پیشکش کی ہے۔
محترمہ ابھی ایمس میں زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنے بہی
خواہوں کی دعاوں اور خدا کی مہربانیوں سے بڑی پُر امید ہیں۔